Uncategorized

حضرت علیؑ کو داماد رسول، فاتح خیبر اور بت شکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے،علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کو کعبہ میں ولادت اور مسجد میں شہادت کی سعادت حاصل ہے، دربار رسالت سے حضرت علی المرتضیٰ کو باب العلم کا خطاب عطاء ہوا، حضرت علی المرتضیٰ آغوش رسالت کے تربیت یافتہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ کو داماد رسول، فاتح خیبر اور بت شکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے، حضرت علی المرتضیٰ کا طرز حیات ظلم، جبر اور کفر کیلئے پیغام موت ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت علی شیر خداؑ کے یوم شہادت کے موقع پر ادارہ تعلیمات اسلامیہ لاہور میں علم و حکمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ حضرت علی شیر خداؑ کی زندگی فضائل و مناقب کا روشن باب ہے، مسلم حکمران حضرت علیؑ کے طرز خلافت سے رہنمائی حاصل کریں، آج بھی عالم کفر حضرت علیؑ کے نام سے لرزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ حکمت و دانائی اور شجاعت کے پیکر تھے، حضور نے فرمایا کہ میںﷺ علم کا شہر ہوں اور علیؑ اس کا دروازہ ہے۔ رسول کریمﷺ نے حضرت علی المرتضیٰﷺ کو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button