ڈی آئی خان، نئے پاکستان کا پرانا اور باوفا محافظ، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عمران خان کے نئے پاکستان خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار شھید جبکہ دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زرائع کے مطابق عمران خان کے نئے پاکستان خیبرپختونخواہ کے اہم اور حساس شہر ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دایال روڈ پرمیں عمران خان کے منظورِ نظر تکفیری مدرسے دارلعلوم حقانیہ کے تربیت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی نور محمد خان کو شھید کردیاپر فائرنگ کردی، جس کے بعد تکفیری دہشتگرد اپنے جد کی پیروی کرتے ہوئے بعد فرار ہوگئے۔دوسری جانب نئے پاکستان کے دارلحکومت پشاور میںبھی اکوڑہ خٹک کے زیرِ سایہ پروان چڑھنے والے تکفیری دہشتگردوں نے فقیرآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں قائم تبلیغی مرکز کے قریب ایک مقامی شخص اصغر کو نشانہ بنانے کیلئے روڈ کے قریب بم نصب کیا تھا۔سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سےپاس ہی قائم ایک جج کے مکان پر موجود پولیس گارڈ شھید جبکہ دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق شھیدہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں امیراللہ، جہانگیر، رومان اور ابراہیم شامل ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نئے پاکستان خیبرپختونخوا کی سرحدیں افغانستان کے مغربی صوبوں سے منسلک ہیں اور گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میںاکوڑہ خٹک میں قائم تکفیری دہشتگرد سازفیکٹری دارلعلوم حقانیہ کے تربیت یافتہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرداور دیگر ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگرد گروہ ملوث رہے ہیں۔