Uncategorized

ملتان، مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی القدس ریلی، اسرائیلی پرچم نذرآتش

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

زرائع کے مطابق ملتان میں یوم القدس کی مرکزی ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک بیتالمقدس کی آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ شاہ گردیز سے ہوا، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر بیتالمقدس کی آدازی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی،علامہ غلام مصطفی انصاری اور ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی نے کی۔ ریلی چوک گھنٹہ گھر پہنچنے پر جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی۔ جہاں پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج قبلہ اول بیت المقدس کے صیہونیت کے قبضے میں ہے جو کہ نام نہاد مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اگر پوری دنیا کے مسلمان یوم القدس کے دن اپنا شرعی فریضہ ادا کرتے تو آج فلسطین نہ جل رہا ہوتا۔ رہنمائوں نے کہا کہ اوآئی سی اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کو طاقتور بنا رہی ہے۔ مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ پینگیں بڑھانا فلسطینی شہداء کے ساتھ مذاق ہے۔

آئی ایس او کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی اداروں میں اُٹھائے اور ٹھوس موقف اختیار کرے، دنیا میں موجود نام نہاد مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور فلسطین کے مسئلے پر چشم پوشی کرنا اُن کے منافقانہ چہرے کا عکاس ہے۔ ہم رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کو سلام پیش کرتے کہ جنہوں نے اس دن کو منانے کا اعلان کیا اور فلسطینی مظلوموں کی آواز بنے آج دنیا بھر میں یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فلسطینی مظلوموں کی تحریک، حماس اور اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کردار اسرائیل، امریکہ اور عالمی طاقتوں کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے۔ اسلام دشمن عناصر فلسطینی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے حماس اور حزب اللہ پر پابندیاں لگانے کی سازش کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کی بھرپور حمایت کرتے ہیں بلکہ آج کا یہ اجتماع اعلان کرتا ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد احتجاجی تحریک کا رُخ تبدیل کر دیں گے۔ حکومت ہمارے صبر اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے ہم پاکستان کے حقیقی فرزند ہیں اور اپنے حقوق کے لیے کسی حد تک بھی جانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی کے آخر میں اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا اور عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button