Uncategorized

لاہور، تحریک بیداری امت مصفطفٰی ﷺ کے زیراہتمام القدس ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تحریک بیداری امت مصطفٰی ﷺ کے زیراہتمام لاہور میں ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی ہال عظیم الشان القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفٰی ﷺ کے روح رواں و داعی وحدت امت مسلمہ علامہ سید جواد نقوی و دیگر علماء کرام نے کی۔ ریلی میں ہزاروں طلباو طالبات، خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی۔ جس کا مقصد فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے اسرائیلی مظالم کی طرف توجہ دلانا تھا۔ ریلی کے شرکاء سے ملک کے جید علماء کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

زرائع کے مطابق یوم القدس کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ نہضت خود اس وقت عالمی تحریک بن چکی ہے، جو دنیا کے ہر ملک میں چل رہی ہے، یہ تحریک صرف فلسطین کی آزادی کی تحریک نہیں بلکہ ہر اس قوم کی آزادی کی تحریک ہے، جس پر اس وقت کوئی نہ کوئی ظالم قابض ہے۔انہوں نے اس وقت عالم اسلام کے عظیم رہبر حضرت امام خمینی کی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے اپنی بصیرت اور انقلابی رہبریت سے القدس کو علاقائی مسئلے سے نکال کر اسے اسلامی بین الاقوامی آواز بنا دیا۔ انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کے حامی اور اسے تسلیم کرنے کیلئے کوشاں مسلمان حکمرانوں کی سازشوں کو اسلام دشمن قرار دیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں جاری حریت و آزادی کی تحریکوں کی بھرپور حمایت اور نصرت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ عیسٰی قاسم کے اپنے ہی ملک میں رہنے کے حق سے محرومی و جلاوطنی کے اعلان کی شدید مذمت کی اور اس سلسلہ میں عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی مجرمانہ خاموشی کو سوالیہ نشان قرار دیا۔ آزادی قدس کیلئے آواز بلند کرنیوالے پاکستان کے انقلابی مسلمان دہشت گردی، اسرائیلی نوازی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے تمام باسیوں بالخصوص امت مسلمہ سے متقاضی ہیں کہ متحد ہو کر دشمنان دین و وطن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button