Uncategorized

ایران اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تاریک گوشہ موجود نہیں ہے، سید حسن خمینی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سید حسن خمینی نے تمام مسلمانوں خاص طور پاکستان کی عظیم قوم کو عید فطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تاریک گوشہ موجود نہیں ہے۔

زرائع کے مطابق سید حسن خمینی ان دنوں امام خمینی یونیورسٹی کراچی کے معائنے کی غرض سے پاکستان کے دورے پر ہیں، نےکراچی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن خمینی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سربلندی اور پیشرفت ایران کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران شروع ہی سے اپنے تمام دوست ملکوں خاص طور سے بردار ملک پاکستان کو خاص اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت تہران کے لیے ایک سرمایہ شمار ہوتی ہے۔ سید حسن خمینی نے بعض دشمن قوتوں کی جانب سے ایران اور پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتیں اپنے اسٹریٹیجک تعلقات کی اہمیت سے پوری طرح واقف ہیں۔

بدھ کی صبح امام خمینی یونیورسٹی کراچی میں نماز عیدالفطر سید حسن خمینی کی اقتدار میں ادا کی گئی، جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ شہریوں کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سید حسن خمینی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں، تکفیری گروہوں کے خطرات اور سفاک عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ سداعش کے قیام پر اسرائیل کی جانب سے خوشی کے اظہار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شروع ہی سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بیداری پر زور دیتے چلے آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں آنا چاہیے۔ سید حسن خمینی نے، امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے پاکستانی عوام کے قلبی لگاؤ اور محبت کو ایران اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے درمیان تعلقات کا مضبوط ترین پل قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button