Uncategorized

امجد صابری قتل کیس، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کا مالک گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلش اقبال بلاک 13 ڈی کے علاقے میں کارروائی کرکے امجد صابری کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائکل کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص شعبہ تعمیرات سے وابستہ ہے، جبکہ متعلقہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امجد صابری کو گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ حملے کی تحقیقات کیلئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے 3 تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں، جو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button