Uncategorized

بلاول زرداری کی جانب سے آج نئے وزیراعلی سندھ کے نام کا اعلان متوقع

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آج نئے وزیراعلی سندھ کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

زرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے جس کے بعد وہ اپنی جماعت کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد بلاول بھٹو نئے وزیراعلی سندھ کے نام کا اعلان کریں گے جب کہ وزیراعلی سید قائم علی شاہ بھی آج ہی اپنا استعفیٰ گورنر سندھ کو ارسال کردیں گے۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو طلب کئے جانے کا امکان ہے جس میں متوقع وزیراعلی مراد علی شاہ نئے قائد ایوان کے لئے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ 166 کے ایوان میں پیپلزپارٹی کو 86 ارکان کی حمایت درکار ہے اور اگر خفیہ رائے شماری ہوئی تو پیپلزپارٹی کو اپوزیشن کا ساتھ بھی درکار ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button