پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے، آر پی او شیر اکبر خان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دیں ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمشہ یاد رکھیں گے۔ شہداء ہمارا اثاثہ ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر نے پولیس لائن ڈیرہ اسمٰعیل خان میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے شہداء کے ورثا میں شہداء گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آر پی او نے شہدائے کے ورثاء میں گفٹ تقسیم کئے۔ گفٹ میں پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول اور حلوہ شامل تھا۔ یہ گفٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے 106، ایف آر پی کے 20، سی ٹی ڈی کے 3 اور ایلیٹ فورس کے 2 شہداء کے ورثا میں تقسیم کئے گئے۔ آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں شہداء کے ورثاء کے گھروں میں یہ گفٹ پہنچائے جائیں گے۔ شہداء کے ورثا کے مسائل کو حل کرنا، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او آفس میں شہداء کے ورثا کے مسائل حل کیلئے الگ کاؤنٹر بنایا گیا ہے، جہاں شہداء کے ورثاء کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں۔ آر پی او نے پولیس لائن آمد پر شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا مانگی جبکہ مسجد میں شہداء کے لئے ہونے والی قرآن خوانی میں شریک ہوئے اور شہداء کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button