Uncategorized

جشن آزادی کی مناسبت سے سنی تحریک کی لاہور میں آزدی مارچ ریلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)14 اگست جشنِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام لاہور میں کاہنہ نو سے گجومتہ تک آزادی مارچ ریلی نکالی گئی۔

زرائع کے مطابق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر، محمد عاصم گجر، شیخ محمد نواز قادری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی خوشحالی، استحکام اور قیام امن کیلئے پوری قوم متحد ہے، آپریشن ضرب عضب اور ملکی سلامتی کیلئے فوج کے شہید جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بچانے کیلئے پاکستان بنانے والے جذبے کی ضرورت ہے، ہمیں پنجابی، سندھی، بلوچ اور پٹھان نہیں، پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے، پاکستان کے تحفظ کیلئے قوم متحد ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے نظریۂ پاکستان کے محافظ بن کر قومی اتحاد و یکجہتی کو یقینی بنائیں گے، مسلم ریاستوں کے سربراہان کو او آئی سی کی تشکیل نوء کرنی چاہئے، پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ اس موقع پر مفتی حسیب احمد سبحانی، سعید احمد قادری، حبیب اللہ، محمد بابر، حاجی سجاد، رضا پاشا سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں نے بھر پور شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button