پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں موجود تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے، میرحاصل بزنجو

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) چمن : نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں (را) اور ( خاد) کے ملوث ہونے کی باتیں فضول ہیں ملک بھر میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کیوں کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغر اچکزئی کے بھائی شہید عسکر خان اچکزئی ایڈوکیٹ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ناقابل برداشت واقعہ ہے، یہ ہم سب کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ دیگر ممالک کے لیے بھی بڑا مسئلہ ہے۔ سانحہ کوئٹہ نے ہماری ریڑھ کی ہڈی توڑ کر رکھ دی۔ حاصل بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہم یکسو ہوکر فیصلہ نہیں کریں گے، ہمارا خون بہتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسی کوئی جگہ نہیں، جہاں دہشت گرد نہیں مگر کارروائی نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button