طلبہ کی رہنمائی کے لئے آئی ایس او ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے، آئی ایس او کراچی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹیز کے لئے پری ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ کا انعقاد 19 اگست کو کیا جائےگا، جس میں تمام انجینئرنگ یونیورسٹیز این ای ڈی یونیورسٹی، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں امتحانات دینے والے طلبہ کو قبل از وقت امتحانات کے لئے تیار کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارآئی ایس او کراچی ڈویژن کے ایجوکیشن سیکریٹری محمد عباس نے امامیہ ایجوکیشن بورڈ کے اراکین کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد عباس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے امتحانات کے انعقاد سے طلبہ کو اپنے اندر چھپی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ مزید بہتر انداز میں امتحانات کی تیاری کر سکتے ہیں، آئی ایس او کا یہ افتخار ہے کہ طلبہ کی رہنمائی کے لئے پاکستان میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے، امتحان کا انعقاد جوہر اِن بینکوئٹ ہال نزد سماما شاپنگ سینٹر میں کیا جائے گا جہاں مختلف جامعات کے اساتذہ اور ماہرین بھی طلبہ کی ہدایت کے لئے موجود ہوں گے۔