Uncategorized

سانحہ صفورا اور سبین محمود قتل میں ملوث لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں کی سزائے موت برقرار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلام آباد: ملٹری اپیل کورٹ نےسانحہ صفورا اور سبین محمود قتل کیس کے پانچ دہشتگردوں کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) نے 12 مئی کو جاری کردہ اعلامیے میں دہشتگردی کے 9 مقدمات میں 5 دہشتگردوں کو سزائے موت دیے جانے کی تصدیق کی تھی جن میں طاہر منہاس، سعد عزیز، اسد الرحمان، محمد اظہر عشرت اور حافظ ناصر احمد شامل تھے۔

ان افراد پر سانحہ صفورا اور سبین محمود کے قتل میں بھی ملوث ہونے کے الزامات تھے اور ان مجرمان نے جون میں اپنی سزائے موت کو ملٹری اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا تھا، ان کے مقدمے کی پیروی حشمت علی حبیب کررہے تھے۔تاہم فوج کے محکمہ ایڈووکیٹ جنرل کے جج نے ان دہشتگردوں کی اپیل مسترد کردی اور اس حوالے سے 15 اگست کو آگاہی خط سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی کو بھی بھیجا گیا۔خط میں لکھا ہے کہ ‘کورٹ آف اپیل نے 25 جولائی کو اپیل مسترد کی اور اس حوالے سے مجرمان کو بھی آگاہ کردیا جائے گا۔

‘وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ وہ اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔استغاثہ کے مطابق منہاس نامی شخص 13 مئی 2015 کو ہونے والے صفورا گوٹھ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس میں اسماعیلی برادری کے 47 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button