Uncategorized

ملک دشمن نعرے ہمارے لئے ناقابل برداشت ہیں، سفیر شہانی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جاسکتی، پاکستانی میڈیا اپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانتداری کے ساتھ کر رہا ہے، کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاً حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔ پرامن جدوجہد کرنا، وطن عزیز کی سلامتی کے لئے عملی اقدامات کرنا اور ملک دشمن قوتوں کے چہروں سے ہمیشہ نقاب اٹھانا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین خان شہانی ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔سفیر شہانی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی، صوبائی اور تمام تر ضلعی ذمہ داران و کارکنان اے آر وائی نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کی نگہبان ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن قوتوں کی شر انگیز سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شرانگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں۔سفیر حسین شہانی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔ جس کو مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ناپسندیدہ عمل و فکر قرار دے چکے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button