مشرق وسطی

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے بحرینی عوام کا دھرنا جاری

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کے خلاف ان کے گھر کے سامنے بحرینی عوام کا دھرنا جاری ہے۔

صوت المنامہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام آل خلیفہ حکومت کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم پر روا رکھے جانے والے ظالمانہ اقدامات کے خلاف منگل کے دن اکہترویں دن بھی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے الدراز کے علاقے کا شدید محاصرہ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود بحرین کے انقلابی عوام نے فجر کی نماز آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ادا کی۔

دریں اثناء آل خلیفہ حکومت نے اپنی ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے بحرین کے متعدد علماء کو تھانوں میں طلب کیا اور متعدد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بحرین کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں آل خلیفہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت شیعہ علماء پر دباؤ ڈال رہی ہے اور ان کے حقوق پامال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے جون سنہ دو ہزار سولہ کے دن بحرین کے ممتاز مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی تھی جس کے خلاف بحرین اور دنیا بھر کے اہل تشیع کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا گیا۔

بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام کی انقلابی تحریک جاری ہے۔ اس ملک کے عوام امتیازی سلوک کے خاتمے، عدل و انصاف کی برقراری، آزادی اور جمہوری حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button