پاکستانی شیعہ خبریں

نئے پاکستان کی اقلیتی برادری پر عمران خان کے نمک خوار تکفیری دہشتگردوں کا حملہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عمران خان کا نیا پاکستان ایک بار عمران خان کے ہی زرخرید تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا اور اس بار نشانہ بنی نئے پاکستان کی اقلیتی برادری،خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کرسچن کالونی پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کا کامبنگ آپریشن شروع۔پاک فوج نے 4 تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔

زرائع کے مطابق عمران خان کا نیا پاکستان ایک بار پھر عمران خان کے ہی نمک خوار تکفیری دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا۔آج صبح 6 بجے کے قریب ملک دشمن،ا سلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں نے پشاور کے وارسک روڈ پر واقع کرسچن کالونی پر حملہ کردیا۔فوری طور پر تکفیری دہشتگرد حملہ آوروں کی تعداد نہیں بتائی گئی جبکہ علاقے سے فائرنگ کی آوازیں وقفے وقفے سے سنائی دیتی رہیں۔تکفیری دہشتگردوں کےحملے کی اطلاع ملنے پر پولیس مذکورہ علاقے میں پہنچی، جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے علاقے میں کامبنگ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے چار تکفیری دہشتگردوں کے جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کی جانب سےکرسچن کالونی اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی جبکہ پاک فوج کےہیلی کاپٹرز کی جانب سے علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

حملے کی اطلاع سامنے آتے ہی پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب وارسک روڈ اور اس سے منسلک دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button