Uncategorized

دہشتگردی اور دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ ایک بزنس بن چکی ہے، اکرم رضوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) فوجی شہداء قوم کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں، دہشتگردی اور دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ ایک بزنس بن چکی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رک گیا ہے، آپریشن ضرب عضب کا سارا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نےیوم دفاعِ ارضِ پاک کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اکرم رضوی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان اور افسر تکفیری دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج جمہوری اداروں کی کمزوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے، ملک یا شخصیات میں سے کسی ایک کو بچانے کے فیصلے کا وقت آ گیا ہے، حکمران قائداعظم کے راستے سے ہٹ چکے ہیں، پوری قوم یوم دفاع کے موقع پر استحکام پاکستان کیلئے تجدید عہد کرے۔ اکرم رضوی نے کہا قوم گورے انگریزوں سے آزادی کے بعد کالے انگریزوں کی غلامی میں آچکی ہے، ہم نے پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر نہیں کی، محبتِ پاکستان کے جذبے کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے، استحکام وطن کیلئے قوم کا اتحاد ضروری ہے، پاکستان بنانیوالے پاکستان بچانے کیلئے کردار ادا کریں، اسلام و پاکستان سے محبت کو دوسر ی تمام محبتوں پر غالب کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button