پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ ہزارہ قوم دفاع وطن کی راہ میں پاک فوج کے ہمیشہ شانہ بشانہ رہی ہے، آغارضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) 6 ستمبر 1965 ہماری آزمائش کا دن تھا ، شائد دشمن یہی سمجھ بیٹھے تھے کہ وہ ہمیں با آسانی شکست دے کر ہمارے پیارے وطن پر قبضہ کر لیں گے مگر ہم نے اس وقت اتحاد، بھائی چارگی اور ایک دوسرے کا ساتھ دے کر دشمن کو ذلیل کر دیا اور انہیں یہ بتا دیا کہ ہم ایک ہیں اور اس وطن کیلئے ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ اعلیٰ اور رکنِ بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے وطن عزیز پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔آغا رضا نے پاک افواج کے ان تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیاکہ جنہوں نے اس سرزمین کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کر کے اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کیا۔آغا رضا نے کہا یہ وہ دن ہے جس دن پاکستان کے جوانوں نے دلیری، بہادری اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کردی اور مخالف فوجی قوت جو ایک بڑی تعداد میں تھی، کے ارادوں کو چکنا چور کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ہمارا ملک اللہ کے نام پر قائم ہوا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمارا وجود اس دنیا سے نہیں مٹا سکتی۔

آغا رضا نے 1965 جنگ کے ہیرو جنرل موسیٰ خان ہزارہ جو اس وقت کے کمانڈر اینڈ چیف تھے، کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہزارہ شیعہ قوم نے ہمیشہ اور ہر میدان میں وطن عزیز سے وفا کی ہے۔ بات صرف 1965 کی جنگ کی نہیں بلکہ ہر میدان اور ہر معاملے میںشیعہ ہزارہ قوم نے پاکستان کی سلامتی کیلئے کوششیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد پاکستان کے بانیوں میں سے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ہم نے ملک کو بچانے کیلئے قربانیاں دی ہیں۔بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اُس دور کے ہم وطنوں نے اپنے فرائض انجام دے دیئے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس وطن کی بقاء کیلئے کھڑے رہیں۔ آج پاکستان کو تخریبی اور تکفیری دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے اور ہمیں ان تکفیری دہشتگردوں کو ختم کرکے پاکستان کو سلامت رکھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button