Uncategorized

چنیوٹ، ضلعی انتظامیہ نے تکفیری دہشتگرد ملاؤں کے شہر میں داخلے پر پابندی لگادی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پنجاب کے شہر چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے محرام الحرام کی آمد کے موقع پر کالعدم دہشتگرد گروہوں کے تکفیری دہشتگرد ملاؤں کے شہر میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردتے ہوئے باقاعدی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم جلاس منعقد ہوئے۔اجلاس میں ضلعی افسران سمیت پولیس اور پنجاب رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک شرکاء نے محرام الحرام کی آؐد کے موقع پر شہر میں قیام امن اور بھائی چارگی کی فضاء برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔شرکائے اجلاس نے شہر میں امن و سکون کی فضاء قائم رکھنے کے لئے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے دہشتگرد ملاؤں کے شہر میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اطلاعات کے مطابق چینیوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگرد رہنماؤں مولانا محمد احمد لدھیانوی، صدر مولانا اورنگ زیب فاروقی،ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں، مولانا مسعود الرحمن، مولانا عبید الرحمن،مولانا ریحان فاروقی، مولانا یحییٰ عباسی، مولانا حسنین معاویہ، مولانا مطیع الرحمن، مولانا عطاء اللہ، مولانا عبد الغفور حقانی، مولانا عبد المجید، مولانا سلطان محمود ضیاء، مولانا عالم طارق، مولانا رفیق جامی، حسن معاویہ کے چنیوٹ میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔اس کے علاوہ کالعدم تکفیری دہشتگرد جہادی گروہ ، جیش محمد کے مولانا مسعود اظہر، مولانا عبد الغفار، مولانا عبد المجید، مولانا زاہد الرشدی، ، مولانا عبدالخالق، مولانا عبد الغنی، مولانا عبد المجید ہزاروی، ، مولانا اکرم طوفانی، مولانا ممتاز کلیار، مولانا ذیشان معاویہ، مولانا احمد قادری، مفتی کفایت اللہ، مولانا عبد الحفیظ کے ضلع چنیوٹ کی حدود میں داخلے پر ایک ماہ کے لیے پابندی کر دی ہے۔ چنیوٹ انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تکفیری ملاؤں کو ضلعی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھیج کر ان پر لگائی گئی پابندی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button