پشاور ،کالعدم سپاہِ صحابہ کی جانب سے محرم کے دوران دہشتگردی کامنصوبہ ناکام
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور پولیس نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کرکے گاڑی میں موجود بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
زرائع کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کوہاٹ سے پشاورت آنے والی ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرتے ہوئے ایک تکفیری دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی فضل واحد خان نے ایس ایچ او بھانہ ماڑی نعمان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز انہیں اطلاع ملی تھی کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد سپاہِ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے دہشتگرد ایامِ عزاء کے موقع پر پشاور شہر میں دہشت گردی کے لئے بھاری اسلحہ پشاو گولہ بارود ور منتقل کررہے ہیں، جس پر انہوں نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے ناکہ بندی کے دوران کوہاٹ کی جانب سے آنے والی موٹر کار نمبر LXZ 3155 کو شک کی بنا پر روکا اور تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے 46 عدد پستول 30 بور، 8 عدد کلاشنکوف، 24000 کارتوس 30 بور 10عدد کلاشنکوف کے میگزین، خودکش جیکٹس اور بارود کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔
پولیس زرائع کے مطابق کوہاٹ سے پشاور اسلحہ و گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگرد محمد زمان ولد سخی زمان سکنہ لکی مروت کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) سے ہے۔گرفتار تکفیری دہشتگرد محمد زمان پشاور اور کوہاٹ سمیٹ خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائیوں میں مطلوب تھا۔محمد زمان پشاور اور خیبر ایجنسی میں فرقہ وارانہ اور خیبرپختونخواہ پولیس کے افسروں اور جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔پشاور پولیس نے کالعدم سپاہِ صحابہ کے تکفیری دہشتگرد محمد زمان کی گرفتاری کو پشاور پولیس کی ایک اہم بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔