Uncategorized

شہدائے کربلاء نے ایثار و قربانی اور صبر و تحمل کی اعلٰی روایات قائم کیں، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امام عالی مقام اور شہدائے کربلاء نے ایثار و قربانی اور صبر و تحمل کی اعلٰی روایات قائم کیں، آپ نے توسل خدا جو مؤثر ذریعہ اور دعاؤں کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ خدا پر بھروسہ، ایمان کی مضبوطی اور خدا کی رضاء کو اپنا کر سب کچھ قربان کرنے کا بھی درس دیا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم نمبر 33 کراچی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ واقعہ کربلاء آج بھی روشنی کا وہ مینارہ ہے، جس سے بلاتفریق رنگ و نسل پوری انسانیت فیضیاب ہو رہی ہے، آج اگر مسلمانان عالم آپؑ کی سیرت و کردار اور جرأت و بہادری پر عمل پیرا ہوجائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلمانوں کا وقار بلند اور اسلام کا بول بالا ہونے کے ساتھ ساتھ مغربی دنیا میں مسلمانوں کی عزت و حرمت بھی بحال ہو، لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنے اعمال و کردار کو درست کریں اور سیرت اہلبیت کی پیروی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button