کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے منصورصادق زیدی کی نماز جنازہ ادا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شہر قائد میں دو روز قبل کالعدم سپاہِ صحابہ کےتکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ماہر تعلیم اور بانی 7 محرم جلوس سید منصور صداق زیدی کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی سوسائٹی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی زیر اقتدا ادا کر دی گئی۔
زرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کی رات کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 8 میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے معروف ماہرِ تعلیم اور پرائیوٹ اسکول ایسو سی ایشن کراچی کے جنرل سیکریٹری سید منصور صادق زیدی کی نمازِ جنازہ انکے دوسرے بیٹے جوکہ حصولِ تعلیم کے لئے بیرونِ ملک مقیم ہیں کی آمد کے بعد مسجدِ خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں ادا کردی گئی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت السلام علامہ سید حسن ظفر نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری اطلاعات عرفان حیدر، سادات کالونی انچولی بلاک 20 کے کمیل عباس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکنان ، معروف زاکرِ اہلبیتؑ علامہ نقی نقوی سمیت مومنین و منات کی کثیر تعداد شریک تھی۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شھید سید منصور صادق ذیدی کی تدفین وادئی حسینؑ قبرستان میں ادا کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سید منصور صادق ذیدی اور انکے بیٹے عمار ذیدی جمعہ کی رات گلستان جوہر بلاک 8 میں اپنے گھر کے نزدیک اس وقت کالعدم سپاہِ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے کے جب وہ ایک مجلسِ عزاء میں شرکت کے لئے اپنے گھر سے نکلے ہی تھے کہ گھر کے قریب پہلے سے گھات لگات بیٹھےدہشتگردوں نے سید منصور ذیدی اور ان کے نوجون بیٹے عما پر فائرنگ کردی جس سے سید منصور صادق ذیدی موقع پر ہی شھید ہوگئے ،جبکہ ان کے فرذند عمار ذیدی شدید زخمی ہوگئے جن کو مزید طبی امدا کے لئے نجی اسپتال منتقل کردی گیا۔سید منصور صادق ذیدی کی المناک شھادت کی خبر سنتے ہی پورے شہر میں غم و غصہ کے لہر دوڑ گئی۔کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر کراچی پولیس اور سندھ رینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لئے۔شھید منصور صادق کے ایک اور فرذند حصولِ تعلیم کے حوالے سے بیرونِ ملک مقیم تھے جن کی آمد کیوجہ سے شھید کی نمازِ جنازہ اتوار کو رکھی گئی تھی۔
شھیدسید منصور صادق ذیدی معروف ماہرِ تعلیم اور مہران پبلک اسکول شاہ فیصل کالونی کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اسکول ایسو سی ایشن کراچی کے جنرل سیکریٹری، امام بارگاہ زین العابدین گلستان جوہر کالونی بلاک آٹھ کے متولی اور 7ویں محرم کے جلوس کے پرمٹ ہولڈر بھی تھے۔