Uncategorized

کربلا والوں کی عظیم قربانیوں نے دین کو ہمیشہ کیلئے سربلند کیا، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کربلا والوں کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو ہمیشہ کیلئے سربلند اور انسانیت کا سر ہمیشہ فخر سے اونچا کیا۔ امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام (ع) اور ان کے اصحاب نے لازوال اور عظیم قربانیاں پیش کرکے تاریخ انسانیت پر ایک بڑا احسان کیا کیونکہ یہ منفرد جنگ اپنی نوعیت کی وہ واحد جنگ تھی جس میں رسول اکرم (ص) کے گھرانے والوں نے اسلام کی بقاء کیلئے لازوال قربانیاں دیں، طرح طرح کی تکالیف اور مشکلات برداشت کیں لیکن اسلام پر آنچ نہیں آنے دی، آپ ؑ نے انبیاء کی محنتوں کو بچایا اور اسلام کا نام ہمیشہ کیلئے سربلند کیا، ہم آج بھی اسی فکر و اصولوں کی پیروی کرکے دنیا بھر میں اپنا علم بلند کرسکتے ہیں، لہٰذا ہمیں انہی مقدس ہستیوں کی طرف رجوع کرنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button