Uncategorized

یوم عاشور کے موقع پر سانگھڑ میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 10 محرم الحرام یوم عاشور کی مناسبت سے سانگھڑ شہر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے، تمام آمد و رفت کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، ضلع بھر میں پولیس کے 2500 اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، اس کے علاوہ رینجرز کے 400 اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، اس کے علاوہ آرمی کے 200 اہلکار کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ہنگامی طور پر تیار ہوں گے، دوسری طرف سانگھڑ شہر مکمل طور پر بند ہے، شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری گشت کر رہی ہے، پولیس نے ایک دن قبل ہی شہریوں کو دکانیں بند کرنے کی وارننگ جاری کر دی تھی جس کے بعد شہریوں نے رضاکارانہ طور پر شہر بند کر دیا، شہر بھر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈی ایس پی سانگھڑ اشتیاق آرائیں نے شہر کا وزٹ کیا اور دکانوں کو سیل کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سانگھڑ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کے حفاظت کے لئے اس طرح کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں، بڑے شہروں کے مقابلے میں چھوٹے شہروں کو ٹارگٹ کرنا آسان ہوتا ہے، پولیس کے نوجوان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے تیار ہیں، امید کرتے ہیں 10 محرم الحرام امن امان کے ساتھ گذر جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button