Uncategorized

آپریشن ضرب عضب ’امن کے لیے جنگ‘ کی ایک مثال ہے،جنرل راحیل شریف

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ’امن کے لیے جنگ‘ کی ایک مثال ہے جبکہ اس کامیاب ملٹری آپریشن کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی استحکام و خوشحالی آئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پہلی انٹرنیشنل فزیکل ایجیلیٹی اینڈ کومبیٹ ایفیشینسی سسٹم (پیسز) مقابلوں کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’آج ہمارے بہادر جوان فخر کے ساتھ دنیا کو یہ بتاسکتے ہیں کہ پاک افغان سرحد سے دہشت گرد نیٹ ورکس کا صفایا کرنے کے بعد امن و خوشحالی کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے‘۔آرمی چیف نے کہا کہ ’ظالم دشمن سے نمٹنے کے بعد اب ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے تیار ہیں‘۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’آج پاکستان دنیا کے ساتھ جتنا جُڑا ہوا ہے اتنا پہلے کبھی نہ تھا‘۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جسمانی صلاحیتوں اور لڑائی میں مہارت کے نظام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اپنا لوہا منوایا جہاں انہوں نے ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے چیلنجر کا خود اعتمادی کے ساتھ سامنا کیا جو صبر و استقامت اور مستقل چوکسی کا تقاضہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابی مکمل طور پر ہمارے جوانوں اور افسران کی ذہنی و جمسانی قوت کے مرہون منت ہے۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس کے ساتھ ساتھ مقاصد کے حصول میں نیک نیتی اور سمت کے واضح تعین کی بدولت فوجی جوانوں نے انہتائی سخت اور محنت طلب آپریشنز کے دوران اپنے ہمت اور حوصلوں کو بلند رکھا‘۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر وقت مصروف عمل ہے تاکہ اپنی عسکری صلاحیتوں ، شجاعت، دلیری، کردار اور قابلیت کو برقرار رکھ سکے جو کہ اس کا خاصہ ہے۔آرمی چیف نے ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام ملکوں کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تجربہ ان کی جنگی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنے گا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ’پیسز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ اس میں زیادہ سے زیادہ اعلیٰ سطح کی جنگی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے جو کہ موجودہ دور کے جنگی چینلجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ پہلی پیسز مقابلے انتہائی کامیاب ثابت ہوئے اور مستقبل میں پاکستان اس طرح کے مزید ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس ایونٹ میں پہلے سے زیادہ ملکوں کے فوجی جوان شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button