Uncategorized

آرمی چیف کی ہدایت پر پولیس کے ساتھ پاک فوج کا تعاون جاری رہیگا، کور کمانڈر کراچی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل پولیس آفس سندھ کا دورہ کیا اور امن و امان کیلئے خون کا نذرانہ پیش کرنے پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

زرائع کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انہیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اس سے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے پولیس شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کور کمانڈر کراچی نے شہر کراچی میں امن کیلئے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن کو پائیدار بنانے کیلئے شہدا کا کلیدی کردار ہے، پولیس کے شہدا نے بھی دیگر اداروں کی طرح اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر پولیس کے ساتھ پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button