شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرینیوں کا مظاہرہ
رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے ایک سو اڑتیسیویں دن بھی شیخ عسی قاسم کے گھر کے سامنے اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھا –
مظاہرین شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے آل خلیفہ کے اقدام کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے- مظاہرین نے شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور احتجاجی دھرنا جاری رکھنے پر تاکید کی-
واضح رہے کہ بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے گزشتہ بائیس جون کو ملک کی عظیم ترین مذہبی شخصیت آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ صادر کیا تھا جس پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی لہر شروع ہوگئ تھی جو تاحال جاری ہے ۔
نمائشی عدالت کا ظالمانہ فیصلہ صادر ہوتے ہی ہزاروں بحرینی شہریوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ان کی حمایت اور آل خلیفہ حکومت کی مخالفت میں دھرنا شروع کردیا جو اب بھی جاری ہے۔
بحرین کی نمائشی عدالت نے ملک میں سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی شہریت منسوخ کرنے کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری رکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق کسی بھی حکومت کو اپنے ملک کے باشندوں کی شہریت منسوخ کرنے کا حق نہیں ہے ۔