Uncategorized

حضرت زینبؑ کی خطبوں نے یزیدیت کے درو دیوار ہلا دیئے، فائزہ نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) نواسی رسول زینب بنت علی سلام اللہ علیہا کی بہادری اور شجاعت کی مثال تاریخ انسانی میں نہیں ملتی، جنہوں نے دربار یزید میں اپنے مدلل خطبات کے ذریعے فاسق و فاجر اور ظالم حکومت کے درو دیوار ہلا دیئے۔ انہوں نے عورت کی عظمت کو بلند کر دیا کہ آل رسول سادات کسی سے ڈرنے والے نہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہارجمعیت علما پاکستان نیازی (شعبہ خواتین) کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے جے یو پی نیازی (شعبہ خواتین) لاہور کے زیراہتمام عظمت اہلبیتؑ کانفرنس میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ حضرتِ زینب بنت علیؑ اور اہلبیت عظام کی دیگر معظم خواتین کے خطبوں نے یزیدیت کو بے نقاب کیا ورنہ فاسق و فاجر یزید تو امام حسین علیہ السلام کو باغی قرار دے چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عورت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے دور میں ہونے والی جنگیں ہوں یا بعد کے واقعات خواتین نے اسلام کی ترویج کیلئے اپنی خدمات پیش کیں مگر کربلا کی شیر دل خاتون حضرت بی بی زینبؑ نے شہادت امام عالی مقامؑ کے بعد کوفہ وشام کی گلیوں میں جو خطبات ارشاد فرمائے، انہوں نے عالم اسلام میں انقلاب برپا کر دیا اور یزید کی خون حسین ؑکو چھپانے کی ناپاک جسارت کو ملیا میٹ کردیا۔

فائزہ نقوی نے مزید کہا کہ آج کی عورت کو بنت رسول خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہؑ اور زینب بنت علیؑ کے کردار پر چلنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کو وہ پاکیزہ اور متحرک نسلیں دی جا سکیں اور مستقبل میں کوئی یزید دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔ ان کا کہنا تھاکہ کربلا کو متنازع نہ بنایا جائے، اہلبیت کسی ایک مسلک تک محدود نہیں، وہ ہر مسلمان کیلئے عقیدت کا مرکز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button