مشرق وسطی

بحرین :عدالت نے بحرینی ممتاز عالم کی سزا میں تخفیف کردی

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بحرین اپیل کورٹ نے  الدراز شہر میں شیخ عیسیٰ قاسم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی شہریت کی منسوخی کے خلاف جاری ا حتجاج میں حصہ لینےکےجرم میں ممتاز عالم دین سید مجید المشعل کی سزا میں کمی کرتے ہوئے2سال قید کو چھ ماہ میں بدل دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بحرینی حکام کی جانب سے بے بنیاد الزمات کے تحت قائم کئےگئےمقدمے میں ٹرائل کورٹ نے سید مجید المشعل کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی جس کےخلاف انہوں نے اپیل کورٹ میں عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس پرعدالت نے ان کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے دو سال سے چھ ماہ قید میں بدل دیا ہے ۔
اسلامی علما ءکونسل کے سربراہ سید مجید المشعل کو اب بھی قانون کی خلاف ورزی اور عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بحرینی حکومت کی جانب سے عائد کردہ بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا ہے ۔ اور ان پر قائم کئے جانے والے مقدمات کی اب بھی ایک عدالت میں سماعت چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکام نے سید مجید المشعل کو 30 جولائی 2016کو شیخ عیسی قاسم کی قومیت منسوخی کے خلاف الدراز شہر میں 155 سے زیادہ دنوں سے جاری احتجاج میں شرکت اور حصہ لینے کی بنیاد پرگرفتارکیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button