ڈی آئی خان، خودکش جیکٹس برآمدگی کیس کے ملزمان عدالت سے رہا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈیشنل سیشن جج نے خودکش جیکٹس و بارودی مواد برآمدگی کیس میں گرفتار دو ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔ ملزمان کو تین سال قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی طرف سے معروف قانون دان سردار سیف الرحمن خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پیش ہوئے۔ فہیم ممتاز خان ایس ایچ او کلاچی نے ملزم امان اللہ ولد عبید اللہ سکنہ لونی پر ایک عدد خودکش جیکٹ 2 عدد پلیٹ موجود ہیں، 1 عدد انرگا گرنیڈ، 2 عدد ریسیور ریمورٹ کنٹرول و ایک چھوٹی ڈائری برآمد کرکے مقدمہ نمبر 193 مورخہ 10-8-2014 زیر دفعہ 4/5EXP/216 تھانہ کلاچی مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی طرح ملزم عبدالغفار ولد غلام یٰسین سکنہ گرہ جانہ کے قبضہ سے ایک خودکش جیکٹ، دو بنڈولیر برنگ فوجی کلر 2 عدد سلیٹس 3 عدد ریسیور ریمورٹ کنٹرول 2 عدد انرگا گرنیڈ برآمد کر کے مقدمہ نمبر 192 مورخہ 10-8-2016 زیر دفعہ 4/5EXP/216 تھانہ کلاچی مقدمہ درج کیا تھا۔ دوران سماعت بعدالت عالیہ سعدیہ لودھی ایڈیشنل سیشن جج 2 نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا۔ ملزم کی طرف سے معروف قانون دان سردار سیف الرحمن خان ایڈوکیٹ جبکہ پراسیکوشن کی طرف سے شیر بہادر خان پی پی پیش ہوئے تھے۔