Uncategorized

شہید شیخ نمر استکباری قوتوں کے مکروہ عزائم کیخلاف مؤثر آواز بن کر ابھرے، محمد عباس

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد عباس نے کہا ہے کہ شیخ باقر نمر سعودی عرب میں نہ صرف اقلیتی طبقے کے حقوق کی ترجمان آواز بنے، بلکہ اسلام دشمن استکباری قوتوں کے مکروہ عزائم کے خلاف سب سے موثر آواز بن کر ابھرے اور اسی جرم کی پاداش میں انہیں سزائے موت دی گئی، جو انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ تھا، جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

شہید آیت اللہ شیخ باقر نمر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کو ایسے غیر منصفانہ اور غیر سنجیدہ احکام کی روک تھام کرنی چاہیئے، جو عالم اسلام میں کشیدگی کا سبب بنیں، شیخ نمر کو سزائے موت سنائے جانے پر عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کا متضاد رویہ مغرب، انسانی حقوق کے اداروں کی ظالمانہ اور دوغلی پالیسی کا ثبوت ہے، آیت اللہ شیخ باقر نمر کا واحد جرم یہ ہے کہ وہ اپنے خطابات اور تقریروں میں سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کے عوام کے حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے، ان کی یہ تحریک ان کی شہادت کے بعد بھی جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button