ترکی کیساتھ پاکستان والا حشر ہوگا، حکومت کا تختہ بھی الٹ سکتا ہے، علی مرتضیٰ زیدی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) تحریک حمایت مظلومین جہاں پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سکالر سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا اصول ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر حملہ کرنے سے گریز کرتی ہیں، اگر وہ اپنے اصول کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو دنیا عالمی جنگ کی طرف جاتی دکھائی آتی ہے، اس لئے سپر پاورز ایک دوسرے پر حملہ نہیں کرتیں۔ علی مرتضی زیدی نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ آل سعود سے دنیا کو نجات ملنے والی ہے کیونکہ عالمی طاقتیں بالخصوص امریکہ کے نزدیک بھی آل سعود بہت جلد اپنا وجود کھونے والے ہیں، امریکی سعودیہ سے تھک گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان یمن کی جنگ میں امریکہ کے اشارہ پر داخل نہیں ہوا اور پاکستان بھی اس بات کا ادراک رکھتا ہے اسے کسی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ داعش کو عراق تک محدود کیا جا رہا ہے کیونکہ تمام قوتیں نہیں چاہتی کہ داعش کسی ملک کو نقصان پہنچائے کیونکہ تمام ممالک بالخصوص ترکی اور کرد اس بات کا ادراک رکھتے ہیں، 15 ہزار سے زائد داعشیوں کو قتل کرنا ممکن نہیں ہے، اس لئے انہیں آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔ اس وقت دنیا میں بڑی جنگ روس، امریکہ اور مقاومت کی طرف سے شام عراق ترکی کے محاذ پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔ سید علی مرتضی زیدی کا کہنا تھا ترکی جب داعش کو لا رہا تھا تو پاکستان بتا رہا تھا کہ ہم نے بھی 25 سال تزویراتی گہرائی کیلئے کام کرتے رہے ہیں جس کے نتائج بعد میں بھگتنے پڑے ہیں، ترکی کیساتھ پاکستان والا ہی حشر ہوگا اور اگلے چند مہینوں میں ترکی حکومت کا تختہ الٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اقتصادی تباہی کی طرف جا رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں استعماری طاقتوں اپنے اہداف میں ناکام ہوئی ہیں۔