پاکستانی شیعہ خبریں

قبائل کو داعش کے مقابل نہتا کرنے کی سازش قابل مذمت ہے، علامہ اقبال بہشتی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے حکومت کی جانب سے پاراچنار کے عوام کو اسلحہ جمع کرنے پر مبنی احکامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: قبائل بیرونی حملوں کے پیش نظر اسلحہ رکھتے ہیں اور ان کے رواج کے مطابق اسلحہ رکھنا ضروری ہوتا ہے جسے ہرگز غیر قانونی تصور نہیں کیا جا سکتا۔

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی کا تسنیم نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاراچنار پر دہشت گردوں کے لشکر اور تنظیمیوں نے سالہا سال جنگیں مسلط کی ہیں، روڈ بند رہے، اسی طرح ہنگو کے علاقے لودی خیل پر بھی دہشت گردوں نے حملے کئے، ایسے میں اس خطے کے عوام کو نہتا کرنا سراسر زیادتی ہو گی۔

وزیر داخلہ کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اور کالعدم تنظیموں سے رابطے قابل مذمت ہیں۔ اقبال بہشتی کا جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے سعودی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے کے بارے میں کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف کا سعودی شہزادوں کے ماتحت کام کرنا ہماری توہین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button