Uncategorized

امام خمینیؒ نے شہنشاہیت کا خاتمہ کرکے اسلامی حکومت قائم کی جو آج مظلوموں کی امید کا مرکز ہے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) متحدہ علماء محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے شہنشاہیت کا خاتمہ کرکے اسلامی حکومت قائم کی جو آج مظلوموں کی امید کا مرکز ہے۔ شیعہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے اسلامی انقلاب ایران کی 38 ویں سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب امام خمینی ؒکی اتحاد بین المسلمین خصوصاً قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے یوم القدس منائے جانے کے جرأٔت مندانہ اعلان اور شہنشاہیت کا خاتمہ کرکے اسلامی انقلاب برپا کرنے جیسے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سیمینار کی صدارت بانی سرپرست علامہ مرزا یوسف حسین نے کی جبکہ مولانا امین انصاری، مولانا سلیم اللہ ترکی، علامہ علی کرار نقوی، علامہ عبدالخالق فریدی، آغا غلام محمد سلیم، اسلم خٹک، مطلوب اعوان، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ قرۃ العین عابدی، علامہ عبداللہ جوناگڑھی، مولانا منظرالحق تھانوی، انور شاہ کشمیری، علامہ روشن دین، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ حمید حسینی، علامہ صادق جعفری، مفتی سعید الرحمن، قاری انوار حمیدی، سید رضی حیدر رضوی، سید حسن مہدی و دیگر نے کہا کہ غیر شرعی مغربی جمہوری نظام نے اسلام کے نام پر بننے والی اسلامی نظریاتی مملکت خداداد پاکستان کو فرقہ واریت ،دہشتگردی ظلم و ناانصافی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی امن و خوشحالی کیلئے پرامن اسلامی انقلاب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم بلاامتیاز مسلک شیعہ سنی نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے متحد ہیں اور ملک کو سیکولر بنائے جانے کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدان اور امریکی نواز حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں کیونکہ مقاصد پاکستان اور نفاذ اسلام سے روگردانی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button