Uncategorized

پولیس کیجانب سے سانحہ سیہون شریف کے سہولت کار شکار پور اور سکھر سے گرفتار کرنے کا دعویٰ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پولیس نے سانحہ سیہون کے سہولت کار شکار پور اور سکھر سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی سی ٹی ڈی انچارج سے غیر معمولی ملاقات ہوئی، جس میں پولیس نے وزیراعلٰی کو بریفنگ دی کہ سانحہ سیہون کے سہولت کار شکار پور اور سکھر سے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے مطابق آئندہ دس روز میں مرکزی دہشگرد تک پہنچ جائیں گے، سانحہ سیہون کا ماسٹر مائنڈ ایک دوسرے صوبے میں ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سیہون شریف دھماکے میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے حفیظ بروہی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ درگاہ لعل شہباز قلندر پر دہشتگردی میں ملوث سہولت کار خیرپور کے نواحی علاقے سے گرفتار ہوگیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سہولت کار نے کئی انکشافات کئے ہیں۔ خودکش بمبار افغانی تھا، جس کا جہادی نام تبدیل کیا گیا۔ دھماکے کیلئے خودکش جیکٹ شکارپور میں تیار کی گئی۔

سہولت کار نے مزید بتایا کہ پاکستان میں افغان باشندے اور افغانستان میں دہشتگردی کے لئے پاکستانی خودکش بمبار استعمال کئے جاتے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حفیظ بروہی گروپ لشکر جھنگوی چھوڑ کر داعش کے ساتھ منسلک ہوچکا ہے۔ یہ گروپ شکارپور بم دھماکوں اور آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز دھماکوں میں بھی ملوث رہا۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز دھماکے میں استعمال ہونے والی کار بھی شکارپور میں تیار کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شکارپور بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کے ناموں کو تاحال ریڈ بک میں نہیں ڈالا جا سکا نہ ہی ان کی گرفتاری پر کوئی انعام مقرر ہوا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button