Uncategorized

کراچی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت صوبائی سیکریڑیٹ پر ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت صوبائی سیکریٹریٹ سولجرز بازار میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم پیروان ولایت جناب زہرا کی سیرت کو زندہ کرتے ھوئے علمائے صالحین کی قیادت میں ولایت کے دفاع کے لئے میدان میں ہیں بدر تشیع تکمیلِ کے مراحل میں ھے اتحاد, وحدت, طہارت نفس, پاکیزگی باطن اور شعار اسلام کی پاسداری کی ضرورت ھے. دشمن کی چالوں کو سمجھنا اور مناسب وقت پر مناسب انداز سے تدارک جناب زہرا کی حیات طیبہ سے مستعار لیے گوشے ہیں۔ میدان میں حاضر ہو کر علمی کار ہائے نمایاں سر انجام دے کر اور انتشار وافتراق کا قلع قمع کر کے ھی ھم سیدہ عالمین کی شفاعت کے مستحق قرار پاسکتے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ ملک خداداد پاکستان کا آئین ہمیں اسلام کی پاسداری محمد وآل محمد سے مربوط اور ان کی سیرت و کردار سے متمسک ھونے کے وسائل مہیا کرتا ھے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اٹھایا جانے والا ہر قدم ہماری طرف سے ہماری نصرت محسوس کرے گا۔ داعش کو عراق ۔جبۃالنصرہ کو شام اور اسرائیلی یہودی عزائم کو یمن ۔بحرین ۔نائجیریا میں ھم ہی نے ناکوں چنے چبوائے ہیں پاک دھرتی پر داعش،لشکر جنھگوی،سپاہ صحابہ ،مجلس احرار، جندالشیاطین کوہماری پاک افواج بحیرہ عرب میں ہماری ھی دعاؤں سے غرق کریں گی۔ اختتام مجلس پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی برپا کی گئی اس موقع پر مجلس وحدت کے مرکزی رہنما علامہ مرزا یوسف حسین و دیگر ذمہ داران، کارکنان و مومنین نے بھرپور شرکت کی بعد ختم ماتم داری نیاز بھی تقسیم کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button