Uncategorized

یونیورسٹیز میں انتہا پسند عناصر کیخلاف کارروائی کی ضرورت ہے، اے ٹی آئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انجمن طلباء اسلام پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اکرم رضوی نے جامعہ ہمدمیہ لاہور میں "سدا سلامت پاکستان کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کو عظیم تر بنانے کیلئے محب وطن قوتیں متحد ہو جائیں، محب وطن اور علم دوست قوتیں تعلیمی اداروں میں بھی خود کو منظم کریں اور طلباء سیاست کے نام پر غنڈہ گردی کرنیوالوں کو ہر فورم پر ناکام بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ نظریہ پاکستان سے تجدید عہد وفا کا دن ہے، یوم پاکستان اسلام اور وطن عزیز سے غیر مشروط محبت کا تقاضا کرتا ہے، ناموس رسالت کا تحفظ ہی پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے، محب وطن فورسز استحکام پاکستان کیلئے صبح و شام جدوجہد کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور ترقی کی خاطر ہر قربانی کیلئے ہر دم تیار ہیں، پاکستان کے عوام محبت رسول کو بقائے وطن کی بنیاد سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا وطن عزیز کے تعلیمی ادارے علم کا نور بانٹنے کیلئے قائم کیے گئے ہیں، یونیورسٹیوں میں طلباء کا بھیس بدلے انتہاپسند عناصر کیخلاف بھرپور ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ معصوم طلباء کو مفادات کیلئے استعمال کرنیوالی نام نہاد مذہبی سیاسی جماعت کو بے نقاب ہونا چاہیے، پاک افواج اور نظریہ پاکستان کی مخالف انتہا پسند تنظیم کا پنجاب یونیورسٹی میں دن دہاڑے حملہ آور ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کو پُرامن بنانے کیلئے انتہاپسندانہ سوچ کا خاتمہ ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button