Uncategorized

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی انوار ولایت کنونشن اختتام پذیر،فضل حسین مرکزی صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 30 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کا انعقاد سندھ کے ضلع بھٹ شاہ میں کیا گیا جس کے اختتام پر فضل حسین اصغری کو دوبارہ مرکزی صدر منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 30 ویں سالانہ 3 روزہ مرکزی انوار ولایت کنونشن کا آغاز سندھ کے ضلع بھٹ شاہ میں جمعہ کے روز دعائے کمیل سے کیا گیا، دعائے کمیل کی روح پرور محفل سے خطاب حجتہ الاسلام علامہ سجاد حسین جوادی نے کیا، اس موقع پر سندھ بھر سے اصغری کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

کنونشن کی پہلی نشت کا آغاز مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جس میں انھوں نے تمام اصغری کارکنوں کا کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ نشست میں تمام ڈویژنز کے نمائندوں نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کنونشن کے دوسرے روز پہلی نشست کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد علامہ مقصود ڈومکی، علامہ علی بخش سجادی، ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی، دانشور اخلاق احمد اخلاق، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ غلام قمبر کریمی، مولانا مختار امامی، مولانا دوست علی سعیدی، مولانا رضا محمد سعیدی، مولانا جاوید حسین جوادی سمیت دیگر علمائے کرام نے دروس دیئے۔

کنونش کے دوسرے روز حالات حاضرہ کے موضوع پر مزاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جس میں میزبان استاد اخلاق احمد اخلاق اور مہمان علامہ مقصود ڈومکی، ڈاکٹر جمال مسعود، ڈاکٹر ذاہد حسین ذاہدی اور دیگر دانشور حضرات شریک تھے۔ کنونشن کے تیسرے روز یوم زہراء (س) کی مناسبت سے جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں تنظیمی سینیئرز اور علماء کرام نے خطابات کئے اور بی بی فاطمہ زہراء (س) کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی، جس کے بعد مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے مرکزی کابینہ سمیت استعفے کا اعلان کیا۔ نئے مرکزی صدر کے انتخاب کے بعد حجتہ الاسلام علامہ حیدر علی جوادی نے صدارتی خطاب کیا اور نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا، فضل حسین اصغری ایک بار پھر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب کئے گئے۔ آخر میں نومنتخب مرکزی صدر نے صدارتی خطاب کیا اور تمام کارکنان، علمائے کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button