مشرق وسطی

شامی فوج کی بڑی کامیابی / شمالی شام میں داعش کے گڑھ پر قبضہ.

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے مشرقی علاقوں میں شہر "دیرحافر” کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے.

شامی ذرائع نے شدت پسندوں اور تکفیری دہشتگرد گروہ کے مضبوط گڑھ میں شدید لڑائی کی بعد مسلح افواج داخل ہونے اور اس کی آزادی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اہم فوجی ہوائی اڈے«کویرس» پر پہلے ہی شامی فوج کا قبضہ ہے تاہم اب اس کے گرد و نواح سے بھی داعشی دہشتگردوں کو مار بھگا کر ہوائی اڈے کی سیکورٹی یقینی بنا لی گئی ہے.

ایک شامی فوجی نے کہا ہے کہ شہر دیرحافر اور اس کے ارد گرد 27 شہروں اور دیہات آزاد هو چکے ہیں.

اس کے علاوه الرقہ (داعش کا مرکز) کی شاہراہ کے 24 کلومیٹر پر بھی شامی فورسز کا قبضہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button