Uncategorized

عہدہ قوم اور علامہ ساجد نقوی کا اعتماد ہے، جسے پورا نہ کیا جا سکے تو مستعفی ہو جاناچاہیئے۔ علامہ سید سبطین سبزواری

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدور مولانا یعقوب رضا حیدری اور مولانا محمد عباس نقوی نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے اپنے استعفوں کی وجہ ذاتی مصروفیات بیان کی ہیں۔ صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے استعفے منظور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الٰہی تنظیموں میں عہدے قبول کرنا اور پھر کام نہ کرنا انصاف نہیں، عہدہ قوم اور علامہ ساجد نقوی کا اعتماد ہے، جسے پورا نہ کیا جا سکے تو مستعفی ہو جانا ہی بہتر ہوتا ہے، تاکہ متحرک افراد کیلئے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔ انہوں نے دونوں رہنماوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیمی امور میں کسی بھی سطح پر استطاعت کے مطابق اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل قومی پلیٹ فارم ہے، جس کی منزل معاشرہ سازی اور اسلامی نظام کا قیام ہے۔ اس کیلئے علامہ سید ساجد علی نقوی کے پیغام کو ہر گھر پہنچائیں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ مزید فعالیت کی جائے اور اتحاد بین المسلمین کی فضا کو بہتر بناکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جائے، پاکستان کو کسی عالمی سازش کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button