Uncategorized

اقتدار کی ہوس نے آل شریف کو اندھا کر دیا ہے، علامہ مبارک موسوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے لاہور میں ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ سکینڈل منطقی انجام تک پہنچ کے رہیگا،قوم کی نظریں عدالت عالیہ پر ہیں،ہم ملکی سلامتی کو آل شریف کی بادشاہت پر قربان نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس نے آل شریف کو اندھا کر دیا ہے، جے آئی ٹی، عدلیہ اور قومی سلامتی کے ادروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرکے ن لیگی وزراء ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، جسے باشعور محب وطن عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، قوم متحد ہے اور انشاءاللہ بہت جلد کرپٹ مافیا اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے، ن لیگ کی کرپٹ حکومت کو بچانے میں دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست پیش پیش ہیں، لیکن کوئی بھی طاقت ملکی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہیں بچا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 اگست کو قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی پر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع منعقد ہوگا، جو دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیوایم یوتھ ونگ اور لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button