Uncategorized

مہدی برحق کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم نے لاہور میں رابطہ مہم تیز کر دی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین لاہور نے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں 6 اگست کو منعقدہ جلسے کیلئے رابطہ مہم تیز کر دی ہے، اس سلسلہ میں علماء کرام نے مختلف مساجد میں نمازیوں سے خطاب کیا جبکہ یوتھ ونگ نے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور کی جامع مسجد قصرِبتول میں علامہ حسن ہمدانی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 6 اگست کو اپنے محبوب شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے مناسبت سے تاریخی اجتماع منعقد کرکے شہید کے روحانی فرزندان عہد وفا کا اعلان کریں گے، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اتحاد امت کے داعی اور استحصالی نظام کیخلاف تھے، ہم پاکستان سے فرقہ واریت، ناانصافی اور کرپشن کیخلاف میدان میں حاضر ہیں اور ان شاءاللہ وطن عزیز شدت پسندوں، ان کے سہولت کاروں، ان کے سیاسی سرپرستوں اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، پاکستانی قوم ان ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہے، ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو سیاسی فرعونوں، معاشی قارونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ حکمران ہیں، جو اپنے ذاتی مفادات کی تحفظ کیلئے ملک دشمن دہشتگردوں کے سیاسی سرپرستوں کو گلے سے لگائے بیٹھے ہیں، ان شاءاللہ وطن دشمنوں سے حساب لینے کا وقت آگیا ہے، پوری ملت متحد ہو کر میدان عمل میں نکلے اور مملکت خداداد پاکستان کو ان کرپٹ اور ملک دشمن مافیا سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ان شاءاللہ لاہور سے 200 سے زائد بسوں کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا۔ دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے رہنما سید سجاد نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ڈور ٹو ڈور رابطہ میں شروع کی ہے ان شاءاللہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسلام آباد جلسے میں شریک ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button