Uncategorized

انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمہ میں سے ہی حقیقی امن ممکن ہوگا، ترجمان آئی ایس او نسیم کربلائی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے فیروز پور روڈ لاہور میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ان کارروائیوں سے ملک کے دشمن پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے اور اس ناسور سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب تک دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی عمل نہیں لائی جاتی ملک عزیز میں امن ممکن نہیں، انتہا پسندانہ سوچ کے خاتمہ میں سے ہی حقیقی امن ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور نے پاکستانی قوم کو ایک بار پھر غمزدہ کر دیا ہے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب سمیت ملک دیگر حصوں میں کالعدم جماعتوں کیخلاف بلاتاخیر آپریشن کیا جائے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھنے والی کالی بھیڑوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، جو ملک میں انتہا پسندانہ سوچ کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ نسیم کربلائی نے سانحہ میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیو ں کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button