Uncategorized

حیدرآباد سے ایک اور لڑکی داعش میں شامل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حیدرآباد سے کالعدم تنظیموں کے ہتھے چڑھنے والی نورین لغاری کے بعد ایک اورنوجوان لڑکی حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر سے لاپتہ ہوگئی ‘ فون کرکے والدہ کو بتایا کہ جنت میں پہنچ گئی ہوں‘ موبائل فون ٹریسنگ سے لوکیشن مظفر گڑھ پنجاب معلوم ہوئی‘ لاپتہ لڑکی کے والد نے سابقہ بیوی کافون پر بیٹی سے رابطے اورجنت پہنچنے کے دعویٰ کومسترد کرکے اسے بیوی کی چال قراردیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق نسیم نگر کے علاقے ریونیو کالونی کے رہائشی ایکسائز انسپکٹرپیار علی رند کی 17سالہ بیٹی 10اگست کو لاپتہ ہوگئی تھی‘ پیار محمد نے بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ نسیم نگر تھانے میں درج کراتے ہوئے اپنی سابقہ بیوی زبیرہ بیگم پر اسے غائب کرنے کاالزام عائد کیاتھاجس پرپولیس نے زبیرہ بیگم سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ جمعرات کو زبیرہ بیگم نے نسیم نگر تھانے پہنچ کر ایس ایچ او فداحسین کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی دعا کا اسے آج فون آیاہے جس میں اس نے کہاہے کہ وہ جنت جیسی جگہ پہنچ گئی ہے اسے تلاش نہ کیاجائے میری چھوٹی بہن میرے ساتھ نہ جاسکی وہ بدنصیب ہے ۔

زبیرہ بیگم نے پولیس سے درخواست کی کہ میری بیٹی کو تلاش کیاجائے جس پر پولیس نے موصولہ فون نمبرکی لوکیشن ٹریس کی توپتہ چلا کہ فون مظفرگڑھ ملتان کے علاقے سے کیاگیاہے ۔ایس ایچ او نسیم نگر فدا حسین لغاری نے ”جنگ“ کے رابطے پر معاملے کی تصدیق کی اورکہا کہ ان کا آج ہی نسیم نگر تھانے سے جی او آر تبادلہ ہوگیاہے اورانہوں نے جمعرات کی شب عہدہ کاچارج چھوڑ دیا ہے ‘معاملہ اب نئے ایس ایچ او منظورجمالی دیکھ رہے ہیں ۔”جنگ“ نے جب اس سلسلے میں ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ سے رابطہ کیاتو انہوں نے کہا کہ دعا کی گمشدگی کی رپورٹ نسیم نگر تھانے میں درج ہے جس کے بعد موبائل فون کے ذریعے اس کی لوکیشن چیک کرائی تھی جو کہ پہلے گھوٹکی اور بعدازاں خان پور پنجاب سامنے آئی ہے ‘اس کے گھروں والوں سے بات ہوئی ہے گھریلو تنازعہ معلوم ہوتاہے ‘انہوں نے کہا کہ کل تک دعا کو بازیاب کرالیاجائے گا تاہم یہ معاملہ نورین لغاری کے واقعہ جیسا نہیں ہے ۔

علاوہ ازیں 17 سالہ دعا جو زبیدہ گرلز کالج نزد سینٹرل جیل میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے اس کے والد پیار محمد رند کاکہناہے اس کی بیوی نے ہی بیٹی کو کہیں چھپا دیاہے اوروہ جھوٹ بول کر معاملے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کررہی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ نسیم نگر تھانے میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 7لڑکیوں کے گھروں سے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button