Uncategorized

سندھ حکومت اور اسکی ماتحت پولیس نے امریکہ نوازی کی انتہاء کر دی ہے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادار ہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کراچی میں آئی ایس او کی پُرامن امریکہ مردہ باد ریلی پر پولیس کی وحشیانہ شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ سندھ حکومت اور اسکی ماتحت پولیس نے امریکہ نوازی کی انتہاء کر دی ہے، امریکہ مخالف پُرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنا اچھی روش نہیں ہے، امریکہ و پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف محب وطن پاکستانی نوجوان، خواتین اور بچے احتجاج کیلئے نکلے تھے، جن پر پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے وزیراعلٰی و گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ آئی ایس کی امریکہ مخالف ریلی پر لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ کا فی الفور نوٹس لیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button