Uncategorized

خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کرنیوالے ملزم کے گھر پر چھاپہ، والد گرفتار،نمازعید کا شیڈول خفیہ تھا، اظہارالحسن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کی شناخت ہونے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور ملزم کے والد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

خواجہ اظہار الحسن کا ا س واقعے کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ ممکن ہے ان پر حملے کی منصوبہ بندی میں ایسے لوگ شامل ہوں جو ان کے قریب ہیں کیونکہ انھوں نے اپنے نماز کے شیڈول اور جگہ کو خفیہ رکھا تھا۔

خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورمرنیوالے حسان نامی ملزم کی شناخت ہونے کے بعد اس ملزم کے سہراب گوٹھ میں واقع گھر پرچھاپہ مار کرقانون نافذ کرنےوالے داروں نے ملزم کے والد اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، گزارش ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں، قیاس آرائیوں سے تفتیش متاثرہوسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی دھڑے بندی کے بعدایم کیوایم پاکستان کوخطرات سے آگاہ کیا تھا، یہ کراچی کا امن وامان خراب کرنے کی سازش تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button