Uncategorized
مزارات و مساجد کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر میں مزارات و مساجد کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل مزارات کی سکیورٹی پرائیویٹ کمپنی کے ذمہ ہے جسے واپس لے لیا جائے گا۔
محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق مزارات کی سکیورٹی کیلئے بننے والی فورس میں پاک فوج کے ریٹائرڈ اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے نئی فورس کے قیام کیلئے سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیرانتظام 500 سے زائد مزارات اور 400 مساجد ہیں، جن کی سکیورٹی کیلئے نئی فورس بنا کر تمام ذمہ داری اسے دے دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب نے نئی فورس کے قیام کے حوالے سے حکومت سے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی مانگی ہے۔