پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک انصاف کے نئے پاکستان میں ڈی پی او کے حکم پر مجلس عزا پر لاٹھی چارج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈی پی او لکی مروت خالد ہمدانی کے حکم پر امام بارگاہ حسینہ لکی مروت کے عزاداروں پر مجلس عزاء امام بارگاہ کے اندر منعقد کرنے پر لاٹھی چارج۔ یاد رہے کہ یہ امام بارگاہ ۱۹۶۴سے لکی مروت میں قائم ہے جس میں مرحوم قائد ملت جعفریہ علامہ سید محمد دہلویؒ اور علامہ سید نجم الحسن کراروی بھی تشریف لا چکے ہیں۔

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی نے امام بارگاہ حسینہ لکی مروت کے عزاداروں پر ڈی پی او لکی مروت کے حکم پر لاٹھی چارج کی پر زور مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آئین پاکستان، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹرڈ اور دیگر ملکی قوانین کے تحت ہمارا یہ آئینی اور قانونی حق بنتا ہے کہ ہم جہاں چاہیں، جس جگہ چاہیں عزاداری کریں۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیر مین جناب عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ میں نے خیبر پختونخوا پولیس کا کلچر تبدیل کر دیا ہے مگر ہمارے ساتھ اس صوبے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے۔ ہم ڈی پی او لکی مروت کو فوری عہدہ سے ہٹا کر جڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین اطلاع کی مطابق ضلع پشاور میں مختلف تھانوں کے ذریعے عزاداروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے جس میں یہ تحریر ہے کہ ’’ آپ اپنے گھروں کے اندر کوئی پروگرام منعقد نہیں کر سکتے اور منت ، نذر ، نیاز کے نشان بھی نہیں برآمد کر سکتے‘‘ صوبائی جنرل سیکرٹری نے صوبائی حکومت، انسپکٹر جنرل پولیس سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے غیر ضروری احکامات سے گریز کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے نظر آ رہا ہے کہ پولیس کے کچھ افسران محرم الحرام کے دوران حالات کو خراب کرنے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ہم پر امن قوم ہیں، قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن کسی کو عزاداری پر پابندی لگانے کا حق نہیں دیں گے۔ ہم نے تمام صورتحال کواپنے وکلاء کے ذریعے عدالت تک پہنچا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button