ملتان، علم حضرت عباس علمدارکیوں لگایا، پنجاب میں ابن زیاد کی حکومت نے مقدمہ درج کر دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محرم الحرام کے دوران جہاں ایک طرف عزاداران امام حسین علیہ السلام عبادت میں مصروف ہیں وہیں دوسری طرف پنجاب کی متعصب حکومت صوبے بھر میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بے گناہ مومنین پر مقدمات درج کر رہی ہے، گزشتہ روز ملتان کے مرکزی امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کالونی ملتان میں جلوس عزاء کے روٹ پر علم مبارک لگانا جُرم بن گیا، تفصیل کے مطابق امام بارگاہ کے ساتھ متصل روڈ پر علم حضرت عباس علمدار علیہ السلام لگانے پر ملتان کی متعصب انتظامیہ نے 25 مومنین پر بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا، جبکہ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ مقدمہ بغیر اجازت نامہ مجالس کرنے پر درج کیا گیا ہے۔
تھانہ گلگشت میں جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سید اصغر عباس نقوی، تابش، نظام الدین اور اکبر سمیت 25 افراد شامل ہیں۔ اس طرح اب تک صرف ملتان میں 30 افراد پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ خان گڑھ، علی پور، خانیوال اور دیگر اضلاع میں مجلس عزا صرف دس منٹ دیر سے بند ہونے پر بھی مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، لیکن تاحال ملتان کے اہل تشیع عمائدین کی جانب سے کوئی لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اگر اسی طرح خاموشی کا سلسلہ جاری رہا تو مقدمات مزید درج ہونے کا امکان ہے۔