Uncategorized

سرگودہا، جعلی میجر امام بارگاہ میں داخل ہونیکی کوشش کرتے ہوئے گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودہا میں امام بارگاہ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے حساس ادارے کا جعلی آفیسر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنیوالا ملزم اشفاق جمیل پارک سرگودہا کا رہائشی ہے، ملزم نے خود کو میجر ظاہر کر کے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خطرے کے باعث امام بارگاہوں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button