Uncategorized

عزاداری سید الشہداء میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے، علامہ سبطین حیدر سبزواری

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے عزاداری سیدالشہداء میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، حکومت پنجاب نے سیکیورٹی کے نام پر محرم الحرام میں جس طرح خوف و ہراس کی فضا قائم رکھی لیکن تمام بین المذاہب و بین المسالک، تاجر، وکلاء، دینی و سماجی تنظیموں نے اس خوف کو رد کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کی وہ فضا قائم کی کہ اسلام و پاکستان دشمن کسی بھی عناصر کو مذموم حرکت کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں ڈویژنل صدر سید محمد شاہ، ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی، ڈپٹی سیکریٹری پنجاب بشارت عباس قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے مزید کہا کہ ہم آزاد ملک میں آزاد شہری کی طرح عزاداری منانا چاہتے ہیں ملک میں امن قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مگر دوران محرم الحرام طرح طرح کے بہانے بنا کر جلوسوں سے گھنٹوں قبل جگہ جگہ قناتیں لگائی گئیں، ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کرکے راستے جام کئے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ چاردیواری کے اندر مساجد و مدارس اور گھروں میں ہونے والی خواتین کی مجالس تک کو بھی روکا گیا اور مجالس عزا کے انعقاد پر ایف آئی آر درج کی گئیں اور دھمکیاں بھی دی گئیں جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button